Apr ۰۷, ۲۰۲۲ ۱۵:۲۱ Asia/Tehran
  • ایران میں ایس ایم اے کی دواؤں کی تیاری

ایران کے محکمہ خوراک و دوا کے سربراہ نے بتایا ہے کہ ملک میں پہلی بار ایس ایم اے کی دوا کے پیداوری یونٹ نے کام شروع کردیا ہے۔

محکمہ خوراک و دوا کے سربراہ بہرام دارائی نے بتایا ہے کہ نادر بیماریوں کے علاج کی دواؤں کی فراہمی کو یقینی بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں  نے کہا کہ ایم ایس اے اور اسی طرح کی دوسری بیماریوں کے علاج کے لیے دواؤں کی اندرون  ملک تیاری کے ساتھ ساتھ درآمدات کا سلسلہ بھی جاری رکھا جائے گا۔

واضح رہے کہ ایس ایم اے ایک جینیاتی بیماری ہے جس میں بدن کے عضلات کمزور ہوجانے کے سبب مریض حرکت کرنے کے قابل نہیں رہتا اور دوا نہ ملنے کی وجہ سے بیماری شدت اختیار کرتی رہتی ہے۔

وزارت صحت کے جاری کردہ اعداد  وشمار کے مطابق اس وقت ملک بھر میں ایس ایم اے میں مبتلا مریضوں کی تعداد پانچ سو کے لگ بھگ ہے۔

ٹیگس