Apr ۰۹, ۲۰۲۲ ۱۲:۳۱ Asia/Tehran
  • کویت ایران کے ساتھ خلیج فارس میں آبی سرحدوں پر گفتگو کے لئے تیار

کویت نے خلیج فارس میں سرحدوں کے تعین اور مشترکہ آیل فیلڈ سے فائدہ اٹھانے کے بارے میں ایران کے ساتھ دوبارہ مذاکرات شروع کرنے کے لئے اپنی دوبارہ آمادگی ظاہر کی ہے۔

کویت کے وزیر خارجہ نے اپنے ایرانی ہم منصب سے گفتگو میں کہا کہ اُن کا ملک آبی سرحدوں کے تعین اور مشترکہ آیل فیلڈ سے فائدہ اٹھائے جانے کے بارے میں مذاکرات شروع کرنے کے لئے تیار ہے۔

جمعے کو ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللہیان اور انکے کویتی ہم منصب شیخ احمد ناصر محمد الصباح کے مابین ٹیلیفونی گفتگو ہوئی۔ اس گفتگو میں آپسی دلچسپی کے امور، دوطرفہ تعلقات، خطے اور بین الاقوامی حالات کے بارے میں تبادلۂ خیال کیا گیا۔

کویت کے وزیر خارجہ شیخ احمد ناصر الحمد الصباح نے یمن میں جنگ بندی اور ایران کے خلاف پابندیاں ختم کرنے کے لئے ویانا مذاکرات کی تازہ صورت حال کے بارے میں بھی گفتگو کی۔ اس کے علاوہ انہوں نے اپنے ایرانی ہم منصب کو کویت کے دورے کی بھی دعوت دی۔

انہوں نے کہا کہ کویت ایران کے ساتھ تعلقات کو مزید فروغ دینے کا کے لئے پرعزم ہے۔

 

ٹیگس