Apr ۱۹, ۲۰۲۲ ۰۷:۱۶ Asia/Tehran
  • پاکستان کے وزیر اعظم نے صدرِ ایران کو اسلام آباد دورے کی دعوت دی

پاکستان کے نئے وزیر اعظم شہباز شریف نے ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے نئے وزیر اعظم شہباز شریف نے ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی ہے۔

پاکستان کے نئے وزیر اعظم نے ایرانی صدر کے تہنیتی پیغام پر شکریہ ادا کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط اور مستحکم بنانے کی توقع ظاہر کی اور صدرِ ایران کو اسلام آباد کے دورے کی دعوت بھی دی ہے۔

واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان بہت سے مذہبی، ثقافتی، اور سماجی اشتراکات کے حامل دو اسلامی، برادر اور ہمسایہ ممالک ہیں اور دونوں ملکوں کے مابین مختلف شعبوں میں نیک اور وسیع تعلقات استوار ہیں۔

ٹیگس