Apr ۲۹, ۲۰۲۲ ۱۵:۱۰ Asia/Tehran
  • صیہونی حکومت کے جرائم پر فوری کارروائی کی جائے،  حسین امیرعبداللہیان

ایران کے وزیر خارجہ نے غاصب صیہونی حکومت کے جرائم کا مقابلہ کئے جانے کے لئے تمام ملکوں اور بین الاقوامی اداروں خاص طور سے اسلامی کانفرنس تنظیم کے فوری اقدام کی ضرورت پر زور دیا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان نے جمعرات کی رات عالمی یوم القدس کی ایک آنلائن تقریب میں غاصب صیہونی حکومت کے جرائم کی مذمت کی اور  غاصب صیہونی حکومت کے جرائم کا مقابلہ کئے جانے کے لئے تمام ملکوں اور بین الاقوامی اداروں خاصطور سے اسلامی کانفرنس تنظیم کے فوری اقدام کی ضرورت پر زور دیا۔

انھوں ںے مسئلہ فلسطین کے حل کے لئے ایران کے مجوزہ سیاسی منصوبے کی طرف اشارہ بھی کیا جسے ایک عشرے قبل رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے پیش کیا تھا۔ یہ منصوبہ جو اقوام متحدہ کے سیکریٹریٹ میں درج بھی ہے غاصبانہ قبضے کے خاتمے اور تمام فلسطینیوں کی شمولیت سے ایک ریفرنڈم کے انعقاد پر مبنی ہے۔

اس منصوبے کی بنیاد پر مسلمانوں، یہودیوں اور عیسائیوں پر مشتمل تمام فلسطینی اس بات پر قادر ہوں گے کہ وہ ایک ریفرنڈم کے ذریعے اپنے مستقبل اور اپنے قانونی نظام کا انتخاب کر سکیں ۔

ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ جب تک سرزمین فلسطین پر دارالحکومت بیت المقدس ہونے کے ساتھ فلسطینیوں کی ایک آزاد حکومت تشکیل نہیں  دی جاتی اس وقت تک اسلامی جمہوریہ ایران فلسطینیوں کے لئے اپنی بھرپور حمایت جاری رکھے گا۔

ٹیگس