May ۱۰, ۲۰۲۲ ۱۲:۴۲ Asia/Tehran
  • باندھ کی تعمیر پر ایران کا ترکی کو انتباہ

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ترکی باندھ کی تعمیر کر کے خطے کے ملکوں کے لئے مشکلات پیدا نہ کرے۔

حسین امیر عبد اللہیان نے کہا ہے کہ یہ بات قابل قبول نہیں ہے کہ ترکی باندھ کی تعمیر کے میدان میں ایسے اقدامات کرے جس کے نتیجے میں ایران سمیت خطے کے دوسرے ملکوں کے لئے مشکلات پیدا ہوں۔

حسین امیر عبد اللہیان نے منگل کے روز پارلیمنٹ کے کھلے اجلاس میں ترکی کی طرف سے باندھ کی بے لگام تعمیر کے بارے میں کہا کہ ترکی کی حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ ارس ندی پر باندھ کی تعمیر میں ہمسایگی کے تقاضوں پر سنجیدگی سے توجہ دے اور اس بارے میں ترک وزیر خارجہ کے ساتھ تین بار ملاقات میں یاد دہانی کرائی گئی ہے۔

ترکی کی حکومت نے دجلہ اور فرات ندیوں کے دھارے کو قابو میں کرنے کی کوشش کی جس کے باعث نہ صرف شام اور عراق بلکہ ایران، کویت اور سعودی عرب میں پانی کا بحران کھڑا کر دیا ہے۔

 

ٹیگس