May ۱۰, ۲۰۲۲ ۱۹:۵۰ Asia/Tehran
  • ویٹ لفٹنگ میں ایران کے لیے سونے کی تین تمغے

ایران کے ویٹ لفٹر علی رضا یوسفی نے یونان میں ویٹ لفٹنگ کے عالمی مقابلوں میں سونے کی تین تمعے حاصل کیے ہیں۔

یونان میں نوجوانوں کے ویٹ لفٹنگ کے عالمی مقابلوں کے آخری دن ایران کے ویٹ لفٹر علی رضا یوسفی نے سپر ہیوی ہینڈل کے سنگل اور ڈبل اسٹریچ دونوں میں سونے کا سونے کا تمغہ حاصل کیا جبکہ سپر ہیوی ہینڈل کا چیمیپین شپ ایوارڈ بھی انہیں دیا گیا۔
اس طرح ایرانی پہلوان علی رضا یوسفی نے ایک ہی ایونٹ میں سونے کے تین تمغے اپنے نام کیے۔
نوجوان لڑکیوں اور لڑکوں کے ویٹ لفٹنگ کے یہ مقابلے یونان میں جاری ہیں جن میں دنیا کے اکسٹھ ملکوں کے کھلاڑیوں نے حصہ لیا ہے۔
اس سے قبل پیر کے روز ایران کی ویٹ لفٹر یکتا جمالی نے مقابلوں میں دوسری پوزیشن اور چاندی کا تمغہ حاصل کیا تھا۔

ٹیگس