May ۱۱, ۲۰۲۲ ۱۸:۵۳ Asia/Tehran
  • کیش انٹرنیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی ایگزی بیشن کا آغاز

انفارمیشن ٹیکنالوجی کی دوسری بین الاقومی نمائش جنوبی ایران کے جزیرے ، کیش میں شروع ہوگئی ہے۔

اس چار روز بین الاقوامی نمائش میں دنیا کی ایک سو نوے نالج بیس اور اسٹارٹ اپ کمپنیاں حصہ لے رہی ہیں۔ اس موقع پر انفارمیشن ٹیکنالوجی کے حوالے سے متعدد کانفرنسوں اور سیمیناروں کا بھی انعقاد کیا جارہا ہے۔
قطر، عمان اور شام سمیت مختلف ملکوں کے تجارتی وفود بھی کیش انٹرنیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی ایگزی بیشن میں موجود ہیں۔
ایران کا جزیرۂ کیش ملک میں مصنوعی ذہانت اور اسٹارٹ اپ کمپنیوں کے قیام کے حوالے سے قائدانہ کردار ادا کر رہا ہے۔

ٹیگس