May ۱۶, ۲۰۲۲ ۱۸:۳۲ Asia/Tehran
  • امریکہ کی واپسی کے بارے میں ویانا مذاکرات کے تعلق سے خاص تجاویز

اسلامی جمہوریہ ایران نے جامع ایٹمی معاہدے میں امریکہ کی واپسی کے بارے میں ویانا مذاکرات کے تعلق سے خاص تجاویز پیش کی ہیں۔

اس بات کا اعلان وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے پیر کو اپنی ہفتے وار پریس کانفرنس میں کیا ہے۔ انھوں نے بتایا کہ یہ نئی تجاویز جامع ایٹمی معاہدے کے یورپی کوآرڈی نیٹر انریکے مورا کے حالیہ دورہ تہران میں پیش کی گئی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اگر امریکہ نے ان تجاویز کا مثبت جواب دیا تو ایٹمی معاہدے کے سبھی فریق سمجھوتے کے لئے ویانا واپس پہنچ جائیں گے۔ انھوں نے کہا کہ ایران اپنے قانونی حقوق چاہتا ہے۔

ترجمان وزارت خارجہ نے اسی کے ساتھ بائیڈن انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ ایران کے داخلی امور میں مداخلت اور عوام کو ورغلانے کی عبس کوششوں کا سلسلہ بند کرے۔
انھوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ الجزیرہ کی فلسطینی صحافی شہید شیرین ابوعاقلہ کے جنازے پر صیہونی فوجیوں کے حملے نے غاصب صیہونی حکومت کی حقیقت ایک بار پھر دنیا کے سامنے عیاں کر دی۔

 

ٹیگس