افریقی ممالک پر توجہ، ایران کی خارجہ پالیسی کا اہم ایجنڈا: صدر رئیسی
ایران کے صدر نے کہا ہے کہ افریقہ ایران کی خارجہ پالیسی کا ایک اہم محور افریقی ممالک پر توجہ دینا ہے۔
سحر نیوز/ایران: اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے سینیگال کے اپنے ہم منصب مکی سال کے ساتھ ہونے والی ٹیلی فونی گفتگو میں سینیگال اور افریقی عوام کو افریقہ کے قومی دن کی مبارکباد دیتے ہوئے افریقی رہنماؤں اور ان تمام ہیروز کو بھی یاد کیا جنہوں نے مسائل و مشکلات کو برداشت کرنے کے باوجود افریقہ میں آزادی کی مشعل کو روشن رکھا۔
انہوں نے امریکہ اور عالمی سامراج کی جانب سے عائد پابندیوں کے خلاف افریقی یونین کے کردار کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران تمام افریقی ممالک کے لیے ایک قابل اعتماد شراکت دار ہے۔
صدر ایران نے اپنے ملک کی اعلیٰ سطحی تکنیکی اور انجینئرنگ صلاحیتوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ تہران ، ڈاکار تعلقات اچھے ہیں لیکن وہ ابھی قابل قبول سطح پر نہیں ہیں اور انہیں اطمینان بخش سطح تک بڑھانے کی ضرورت ہے۔
سینیگال کے صدر مکی سال نے ہونے بھی گفتگو میں افریقہ پر اسلامی جمہوریہ ایران کی خصوصی توجہ کو سراہتے ہوئے ایران کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کے طویل ریکارڈ کی جانب اشارہ کیا اور کہا کہ ہم صدر رئیسی کی اس بات سے متفق ہیں کہ دوطرفہ تعلقات کی موجودہ سطح تسلی بخش نہیں ہے اور ڈاکار اسے مزید بلند کرنے کے لیے ہر طرح کے تعاون کے لیے تیار ہے۔