Jun ۰۳, ۲۰۲۲ ۱۰:۰۲ Asia/Tehran
  • ایران اور کینیا باہمی تعلقات و تعاون کی سطح بڑھانے میں پرعزم

ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ دونوں ملکوں کے مابین تجارت اور نجی شعبے سمیت مختلف شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینے کی بڑی گنجائش پائی جاتی ہے۔

سحر نیوز/ایران: ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے کینیا کی ہم منصب محترمہ ریچل اومامو کے ساتھ  ہونے والی ٹیلی فونی گفتگو میں باہمی اور بین الاقوامی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔

ایران کے وزیر خارجہ نے دونوں ممالک کے مشترکہ کمیشن کے انعقاد کے عمل میں پیشرفت کا ذکر کرتے ہوئے افریقہ بالخصوص کینیا کے ساتھ تعلقات کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے بعض مشترکہ خطرات بشمول بحری قزافی اور دہشتگردی کے بارے میں اسلامی جمہوریہ ایران اور کینیا کے درمیان ہم آہنگی کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

امیر عبداللہیان نے کینیا کی وزیر خارجہ کو دورۂ تہران کی دعوت دیتے ہوئے علاقائی اور بین الاقوامی فورمز پر دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو اہم قرار دیا۔

اس موقع پر کنیا کی وزیر خارجہ نے ایران کے اہم کردار کا حوالہ دیتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر زور دیا۔

انہوں نے دونوں ممالک کے مشترکہ کمیشن کے آئندہ اجلاسوں کا ذکر کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اس کمیشن کا انعقاد ایران اور کینیا کے تعلقات میں مزید ترقی کا باعث بنے گا۔ انہوں نے علاقائی اور بین الاقوامی فورمز پر دونوں فریقوں کے درمیان تعاون کی سطح بڑھانے پر بھی زور دیا۔

اس ٹیلی فونک گفتگو دونوں ممالک کے شہریوں سے متعلقہ سفارتی امور کو آسان بنانے کے طریقے کا جائزہ لیا گیا۔ فریقین نے ویانا مذاکرات میں تازہ ترین پیش رفت اور عالمی ایٹمی ایجنسی میں ایران کے معاملے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

 

ٹیگس