Jun ۰۵, ۲۰۲۲ ۰۸:۳۸ Asia/Tehran
  • پانچ جون، ایران میں انقلابی تحریک کے آغاز کا دن

پندرہ خرداد خرداد مطابق 5 جون 1963 بانی انقلاب اسلامی امام خمینی رحمت اللہ علیہ کی قیادت میں اسلامی انقلاب کی تحریک کے آغاز کا دن ہے۔ امام خمینی رحمت اللہ علیہ کے فرمان پر پندرہ خرداد مطابق 5 جون کو ایران میں یوم سوگ کے طور پر منایا جاتا ہے اور اس دن عام تعطیل ہوتی ہے۔

سحر نیوز/ایران: پندرہ خرداد مطابق پانچ جون، ایران کی تاریخ میں بہت اہمیت کا حامل ہے۔ اس دن  ایران کے شہروں قم، تہران اور ورامین میں امام خمینی (رحمۃ اللہ علیہ) کی گرفتاری کے خلاف وسیع اجتماعات اور مظاہرے ہوئے جن کی شاہی حکومت نے تمام تر بے رحمی کے ساتھ سرکوبی کی اور اُس میں سیکڑوں افراد شہید و زخمی ہو گئے۔

امام خمینی (رح) کو تاناشاہ محمد رضا پہلوی کے خلاف تقریر کرنے پر گرفتار کیا گیا تھا۔ یہ تقریر آپ نے گرفتاری سے دو ماہ قبل روزِ عاشور قم کے مدرسہ فیضیہ میں کی تھی اور اس میں آپ نے شاہی حکومت کو یزیدی حکومت سے تشبیہ دی تھی۔ اس تقریر میں امام خمینی رحمت اللہ علیہ نے شاہی حکومت کی اسلام مخالف پالیسیوں اور صیہونی حکومت کے ساتھ اس کے روابط اور سازشوں کا پردہ فاش کیا تھا۔

امام خمینی رحمت اللہ علیہ کی گرفتاری کے بعد ایران کے مختلف شہروں منجملہ قم، تہران اور ورامین میں عوام سڑکوں پر نکل آئے اور پورے ایران میں عوام کے احتجاجی مظاہرے شروع ہوگئے۔

شاہی حکومت کے جاسوسوں نے حکومت مخالف مظاہروں کو کچلنے کے مقصد سے مظاہرین پر حملہ کر دیا اور انکی بڑی تعداد کا قتل عام کیا۔ پانچ جون کو شروع ہونے والا قتل و سرکوبی کا یہ سلسلہ دو تین روز تک جاری رہا جس کے دوران بڑی تعداد کو شہید کر دیا گیا جبکہ جبکہ بہت سو کو گرفتار بھی کیا گیا۔ یہی وہ دن تھا کہ جب شاہ کی حکومت کے زوال کی شروعات اور اسلامی انقلاب کی کامیابی کی بنیاد رکھی گئی۔

مختلف شہروں عوامی قتل عام اس قدر بڑے پیمانے پر انجام پایا کہ امام خمینی رحمت اللہ علیہ کے فرمان پر پندرہ خرداد مطابق پانچ جون کو ہمیشہ کے لئے یوم سوگ قرار دے دیا گیا۔ یہ دن ایران میں عام تعطیل کا دن ہے۔

ٹیگس