Jun ۰۹, ۲۰۲۲ ۰۹:۴۰ Asia/Tehran
  • آئی اے ای اے کی منظور کردہ قرارداد کا مناسب اور سخت جواب دیں گے: ایران

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ نے آئی اے ای اے کے بانیوں کی جانب سے ایران مخالف قرارداد پر سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس اقدام کے تمام تر نتائج کی ذمہ داری انہیں پر عائد ہو گی اور ایران مناسب اور سخت جواب دے گا۔

سحر نیوز: ایران: اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زاده  نے رات گئے آئی اے ای اے کی جانب سے ایران مخالف قرارداد پر سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے ٹوئیٹ میں کہا کہ امریکہ اور تین یورپی ممالک نے ایک ایسے ملک کے خلاف جس کا جوہری پروگرام پر امن مقاصد کیلئے ہے، غلط مشوروں اور تخمینوں کی بنیاد پر جانبدارانہ اور آئی اے ای اے  کے دائرہ کار سے بالا تر ہو کر ایک قرارداد منظور کی۔

سعید خطیب زاده نے کہا کہ اس اقدام کے تمام تر نتائج کی ذمہ داری انہی ممالک  پر عائد ہو گی اور ایران  اس کا مناسب اور سخت جواب دے گا۔

واضح رہے کہ امریکہ اور تین یورپی ممالک کی جانب سے پیش کی جانے والی قرارداد، چین اور روس کی شدید مخالفت کے باوجود منطور کر لی گئی۔ اس قرارداد کے حق میں 30 جبکہ مخالفت میں 2 ووٹ پڑے  جبکہ پاکستان، ہندوستان اور لیبیا غیر جانبدار رہے۔

جوہری معاہدہ ہونے کے بعد اسرائیل کے دباؤ کی وجہ سے آئی اے ای اے میں یہ دوسری قرار داد ایران کے خلاف منظور ہوئی ہے۔ اس سے قبل 19 جون 2020 کو اسی طرح کی ایک قرارداد تین یورپی ملکوں کی جانب سے پیش کی گئی تھی جس کی امریکہ نے حمایت کی تھی۔

ٹیگس