Jun ۱۴, ۲۰۲۲ ۰۰:۱۷ Asia/Tehran
  • وینیزوئیلا کی مدد، ایرانی تیل ٹینکر وینیزوئیلا  پہنچا

ایک برطانوی میڈیا نے رپورٹ دی ہے کہ 10 لاکھ بیرل خام تیل لے کر ایک آئل ٹینکر وینیزوئیلا کے پانیوں میں داخل ہو گیا۔

سحر نیوز/ ایران : فارس نیوز ایجنسی کے مطابق، ایک برطانوی میڈیا آؤٹ لیٹ نے پیر کے روز دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی پرچم والا ایک آئل ٹینکر 10 لاکھ بیرل خام تیل لے کر وینیزوئیلا کے پانیوں میں داخل ہوا ہے۔

خبر رساں ادارے روئٹرز نے رپورٹ کیا ہے کہ میڈیا کو لیک ہونے والے ایک دستاویز سے پتہ چلتا ہے کہ ایک ایرانی آئل ٹینکر اتوار کو وینیزوئیلا پہنچا۔

ایرانی آئل ٹریڈنگ کمپنی کی طرف سے وینیزوئیلا میں سرکاری کمپنی PDVSA کو خام تیل کی یہ تیسری کھیپ پہنچائی گئی ہے۔

وینیزوئیلا کی طرف ہلکے تیل کی فراہمی کے لیے دونوں فریقوں کے درمیان ایک معاہدے پر دستخط ہونے کے بعد یہ کھیپ پہنچائی گئی۔

چند روز قبل وینیزوئیلا کے صدر نکولس مادورو نے ایران کی جانب سے پابندیوں کے درمیان اپنے ملک میں کئی تیل ٹینکرز بھیجنے کے اقدام کو "غیر معمولی" قرار دیا تھا۔

ٹیگس