ایران و پاکستان کے وزرائے خارجہ کی ملاقات
ایران اور پاکستان کے وزرائے خارجہ نے تہران میں ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
ہمارے نمائندے کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان اور پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے درمیان ہونے والے والی ملاقات میں، تجارتی و اقتصادی تعلقات، ایران سے بجلی کی ترسیل اور سرحدی لین دین کی صورتحال کے علاوہ زائرین کی سہولت کے لیے دونوں ملکوں کے درمیاں ریل روڈ رابطوں کو مضبوط بنانے کے بارے میں بات چیت ہوئی۔
بلاول بھٹو زردای کا یہ دورہ ایران پاکستان تعلقات کے قیام پچھترویں سالگرہ کے موقع پر انجام پارہا ہے۔
پاکستان کے وزیرخارجہ جب آج صبح تہران پہنچے تو ایران کے نائب وزیر خارجہ سید رسول موسوی نے تہران کے مہرآباد ایئر پورٹ پر ان کا پرتپاک خیر مقدم کیا۔
بلاول بھٹو زرداری آج شام صدر ایران سید ابراہیم رئیسی سے بھی ملاقات کریں گے۔ وہ کل فرزند رسول حضرت امام علی رضا علیہ السلام کی زیارت کا شرف حاصل کرنے کے لیے مقدس شہر مشہد روانہ ہوں گے۔