Jun ۱۴, ۲۰۲۲ ۲۲:۲۲ Asia/Tehran
  • دنیا میں سب سے زیادہ شفاف پروگرام ایران کا ہے: حکومتی ترجمان

ایران حکومت کے ترجمان نے ملک کے ایٹمی پروگرام کے دنیا کا سب سے زیادہ شفاف پروگرام قرار دیا ہے۔

سحر نیوز/ ایران: علی بہادری جہرمی نے کہا کہ آئی اے ای اے کی جانب سے ایران کے ایٹمی تنصیبات کا زیاہ معائنہ اس کی شفافیت کو ثابت کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس طرح سے ایٹمی پروگرام کی نظر سے ایران، دنیا کا سب سے زیادہ شفاف ملک ہے۔

حکومت کے ترجمان نے کہا کہ پابندیوں کو ہٹائے جانے کے بارے میں مذاکرات جاری ہے اور اس کا کوئی بھی تعلق، ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی میں منظور کی گئی ایران مخالف قرارداد سے نہيں ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی حکومت پابندیوں کو غیر موثر بنانے کی کوشش کر رہی ہے اور اس نے کبھی بھی مذاکرات کے عمل کو خراب نہیں کیا۔

حکومت کے ترجمان نے بھی کہا کہ ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل کے مقبوضہ فلسطین کے دورے کے بعد ایران مخالف قرارداد کی منظوری، اس کی خودمختاری پر سوالیہ نشان ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ عالمی اداروں کو پوری طرح سے آزاد ہونا چاہئے۔ ایرانی حکومت کے ترجمان کے مطابق ایران کی ایٹمی سرگرمیاں، آئی اے ای اے کی نگرانی میں جاری ہے جو پوری طرح سے شفاف ہے۔

قابل ذکر ہے کہ ایران کے خلاف پابندیوں کو ہٹانے کے مقصدے سے ویانا مذاکرات جاری ہیں تاہم امریکا اور تین دیگر یورپی ممالک نے غاصب صیہونی حکومت کے دباؤ کی وجہ سے آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنر کے ساتھ سازباز کرتے ہوئے ایران مخالف قرارداد منظور کر دی۔

 

ٹیگس