تیل کی اسمگلنگ، ایران کی سختی، چوروں کی ہوائیاں اڑیں+ ویڈیو
Jun ۱۶, ۲۰۲۲ ۱۸:۳۵ Asia/Tehran
ایران کی بحریہ نے تیل اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔
سحر نیوز/ ایران: رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کیش کے ساحلی علاقے میں چھوٹی کشتی سے تیل کی اسمگلنگ کی کوشش ہو رہی تھی جسے اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ نے بروقت ناکام بنا دیا۔
بتایا گیا کہ چھوٹی کشتی کے ڈیک پر ڈیزل کو بہت ہی خفیہ طریقے سے چھپایا گیا تھا تاہم سیکورٹی اہلکاروں کی نظر سے وہ بچ نہ سکی۔
اسمگلروں نے ثبوت مٹانے کے لئے ڈیزل اور پیٹرول کو پانی میں بہا دیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ شکاری کشتیوں سے 90 ہزار لیٹر ایندھن کی اسمگلنگ کی جا رہی تھی جسے کیش جزیرے کے اطراف میں روکا گیا۔