Jun ۱۹, ۲۰۲۲ ۱۸:۱۰ Asia/Tehran
  • توانائی کے شعبے میں ایران و پاکستان کے درمیان تعاون کا فروغ

توانائی کے شعبے میں ایران کے ساتھ تعاون کی زیادہ سے زیادہ توسیع کے مقصد سے پاکستان کے بجلی کے وزیر ایران کے دورے پر تہران پہنچے ہیں۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی بجلی کی وزارت کے رابطہ دفتر نے اعلان کیا ہے کہ  پاکستان کے بجلی کے وزیر خرم دستگیر اتوار کے روز توانائی کے شعبے میں ایران کے ساتھ تعاون کی توسیع کے تعلق سے ایرانی حکام سے مذاکرات کے لئے  ایران کے دورے پر تہران پہنچے ۔ وہ اپنے دورہ تہران میں توانائی کے شعبے میں تعاون کے فروغ خاص طور سے پاکستان کے صوبے بلوچستان میں ایرانی بجلی کی سپلائی کے بارے میں ایرانی حکام سے گفتگو کریں گے۔

پاکستان کے بجلی کے وزیر کا یہ  تہران دورہ ایسی حالت میں انجام پا رہا ہے کہ ابھی حال ہی میں پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے تہران کا دورہ کیا تھا جس میں انھوں نے ایران کے صدر اور وزیر خارجہ سے ملاقات کی تھی۔

دوسری جانب پاکستان میں ایران کے سفیر سید محمد علی حسینی نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ اسلامی جمہوریہ ایران پاکستان کے صوبے بلوچستان کی ضرورت کی بجلی فراہم کرنے کے لئے آمادہ ہے تہران اور اسلام آباد کے درمیان تعاون کی توسیع کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

ٹیگس