ایران اور قزاقستان کے مابین باہمی تعاون کے 9 معاہدے
Jun ۲۰, ۲۰۲۲ ۰۹:۲۱ Asia/Tehran
ایران اور قزاقستان کے درمیان باہمی تعاون کی متعدد مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کرنے کی تقریب سعد آباد محل میں دونوں ممالک کے صدور اور وزراء کی موجودگی میں منعقد ہوئی۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی اور قزاقستان کے صدر قاسم جامرت توکایف کی موجودگی میں ایران اور قزآقستان کے اعلی حکام نے باہمی تعاون کی 9 دستاویزات پر دستخط کئے۔
دونوں ممالک کے حکام نے ٹرانزٹ، سائنس، ثقافتی، توانائی، ثقافتی زراعت، تجارتی اقتصادی تبادلوں اور دیگر شعبوں میں متعدد معاہدوں پر دستخط کئے۔
اس تقریب سے قبل دونوں ممالک کے سربراہوں نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے باہمی تعلقات کو مزید فروغ دینے کا عزم ظاہر کیا۔ صدر ایران نے اس موقع پر کہا کہ وہ قزاقستان کا عنقریب دورہ کریں گے۔
قزاقستان کے صدر کل ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ تہران پہنچے۔