Jun ۲۴, ۲۰۲۲ ۱۱:۱۷ Asia/Tehran
  •  ایران کے صدر آج بریکس اجلاس سے خطاب کریں گے

 ایران کے صدر آج بروز جمعہ بریکس اجلاس سےخطاب کریں گے ۔

ایران پریس کی رپورٹ کے مطابق چین کے صدر شی جین پینگ کی سرکاری دعوت پر اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی آج بریکس (BRICS) کے ورچوئل سربراہی اجلاس میں شرکت اور تقریر کریں گے۔

صدر ایران اس اجلاس میں بین الاقوامی مسائل اور دیگر ممالک کے ساتھ تجارتی اور اقتصادی تعاون کی ترقی کے بارے میں اسلامی جمہوریہ کے موقف کی وضاحت کریں گے۔

اس سربراہی اجلاس کا موضوع "عالمی ترقی کے لیے اعلیٰ سطحی مکالمہ" ہے۔ برکس چین، روس، ہندوستان، برازیل اور جنوبی افریقہ کی ابھرتی ہوئی عالمی معیشتوں پر مشتمل ہے۔

اس سربراہی اجلاس میں مغربی ایشیائی خطے کے ممالک سے صرف ایران کو مدعو کیا گیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ دنیا کی پانچ ابھرتی ہوئی معیشتوں کی14 ویں بریکس سربراہی اجلاس 23 جون کو چینی صدر شی جین پینگ کی زیر صدارت بیجنگ میں شروع ہوا۔

ٹیگس