Jun ۲۶, ۲۰۲۲ ۱۹:۳۸ Asia/Tehran
  • تائیکواندو اور دوڑ کے میدان میں ایران کی کامیابی، متعدد تمغے

ایرانی ایتھلیٹ نے ، ایشیائی تائیکواندو چیمپین شپ کے دوران سونے کے دو اور چاندی کا ایک تغمہ حاصل کیا ہے۔

پچیسویں ایشیائی تائیکواندو چیمپین شپ کے تیسرے روز ایران کے علی رضا نادعلیان اپنےایونٹ کے فائنل میں چینی حریف سے شکست کھا گئے اور انہیں چاندی کا تمغہ دیا گیا۔
وہ قطر اور افغانستان کے ایتھلیٹ کو شکست دے کر، فائنل میں پہنچے تھے۔
ایران کی خاتون ایتھلیٹ زہرا اسماعیل پور نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے، چیمپین شپ جیت لی اور سونے کا تغمہ حاصل کیا۔
ایران کی ایک اور خاتون کھلاڑی اکرم خدابندہ لو نے بھی فائنل میں اپنی چینی حریف کو شکست دی اور سونے کا تغمہ اپنے نام کیا۔
ایشیائی تائیکواندو چیمپین شپ کے دوسرے روز ایران کی ٹیم نے مجموعی طور پر سات تغمے حاصل کیے تھے جن میں سونے کا ایک، چاندی کے چار اور کانسی کے دو تمغے شامل تھے۔ یہ مقابلے جنوبی کوریا کے شہر چانچیون میں ہو رہے ہیں۔

دوسری جانب قزاقستان میں جاری انٹرنیشنل کازانوف کپ ایتھلیٹ چیمپن شپ کے دوران ایرانی کھلاڑی نے چار سو میٹر کی دوڑ میں سونے کا تمغہ حاصل کیا ہے۔

ہمارے نمائندے کے مطابق، مہدی پیرجہان نے الماتی میں جاری کازنوف انٹرنیشنل ایتھلیٹ چمپین شپ کے دوران چار سو میٹر کی دوڑ میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ انہوں نے مقررہ فاصلہ انچاس اعشاریہ سات چھے منٹ میں طے کیا اور انہیں سونے کے تمغے سے نوازا گیا۔

انٹرنیشنل کازنوف ایتھلیٹ چیمپین شپ کے مقابلے، پیر کی شام ختم ہوجائیں گے۔

ٹیگس