Jul ۰۸, ۲۰۲۲ ۱۷:۵۷ Asia/Tehran
  • ایران نے جاپان کے سابق وزیر اعظم پر ہوئے قاتلانہ حملے کی مذمت کی

اسلامی جمہوریہ ایران نے جاپان کے سابق وزیراعظم شینزو ابے پر قاتلانہ حملے کی مذمت کی ہے۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے اپنے مذمتی بیان میں کہا ہے کہ ہم جاپان کے سابق وزیراعظم کے قتل کی خبروں کا انتہائی تشویش کے ساتھ جائزہ لے رہے ہیں اور اس واقعے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران خود دہشت گردی کی بھینٹ چڑھنے والا ملک ہے اور دہشت گردوں کے ہاتھوں اپنے عظیم رہنماؤں سے محروم بھی ہوا ہے۔
واضح رہے کہ جاپان کے وزیر اعظم شینزو ابے ایک نامعلوم مسلح شخص کے حملے میں مارے گئے۔ انہیں زخمی حالت میں اسپتال پہنچایا گیا لیکن ان میں زندگی کے آثار ختم ہو چکے تھے۔ ان کے سینے اور گردن سے بہت زیادہ خون بہہ چکا تھا۔

ٹیگس