ایران کے وزیر خارجہ اٹلی کے دورے پر روانہ
Jul ۱۱, ۲۰۲۲ ۱۲:۱۵ Asia/Tehran
ایران کے وزیر خارجہ، کچھ دیر پہلے اٹلی کے دارالحکومت روم کے دورے پر روانہ ہوگئے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان، اٹلی اور ویٹیکن کے حکام سے باہمی، علاقائی اور بین الاقوامی تبدیلیوں پر تبادلہ خیال کے سلسلے میں آج ایک اعلی سطحی وفد کی قیادت میں اٹلی کے دورے پر روانہ ہوگئے۔
امیر عبداللہیان نے اٹلی روانگی سے قبل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کا دورۂ اٹلی، ان کے اطالوی ہم منصب کی باضابطہ دعوت پر ہو رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے میونیخ اور نیویارک میں دو مرتبہ ملاقاتیں کیں اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔
ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ اس دورے کے اہم مقاصد میں سے سیاسی، اقتصادی اور تجارتی شعبوں میں تعاون کا فروغ ہے۔