Jul ۱۸, ۲۰۲۲ ۲۱:۲۵ Asia/Tehran
  • جوبائیڈن اسرائیل نوازی میں سب پر بازی لے جانے کی کوشش میں، ایران

ایران کی وزارت خارجہ نے امریکی صدر کے ایران مخالف بیان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جوبائیڈن اسرائیل نوازی میں سب پر بازی لے جانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے امریکی صدر جو بائیڈن کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن امریکہ کے پہلے ایٹمی تجربے کی سالانہ تاریخ اور مقبوضہ فلسطین کا دورہ کر کے جہاں صیہونی حکومت نے اپنے ایٹمی ہتھیار چھپا رکھے ہیں اور وہ ہمیشہ قانون کی خلاف ورزی بھی کرتی رہتی ہے، اسرائیل کی خوشنودی حاصل کرنے کے لئے یہ بیان دیتے ہیں کہ وہ ایران کو ایٹمی ہتھیار نہیں بنانے دیں گے۔ ترجمان وزارت خارجہ ناصر کنعانی نے کہا کہ جوبائیڈن نے یہ بیان ایسی حالت میں دیا ہے کہ ایران نےکبھی بھی ایٹمی ہتھیار بنانے کی کوشش نہیں کی۔ 
واضح رہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے گذشتہ ہفتے بدھ کو مقبوضہ فلسطین کا دورہ کیا، جہاں انھوں نے مختلف صیہونی حکام سے ملاقات اور ان کی خوشنودی حاصل کرنے کی کوشش کی۔ اسرائیل کے بعد انھوں نے سعودی عرب کا بھی دورہ کیا اور جدہ میں مختلف عرب حکمرانوں کی شرکت سے منعقدہ اجلاس میں شرکت کی۔ 

ٹیگس