Jul ۲۱, ۲۰۲۲ ۰۹:۵۲ Asia/Tehran
  • مغربی ایشا کے مسائل کا واحد راہ حل امریکی انخلاء ہے: صدر ایران

ایران کے صدر نے شام کے اقتدار اعلیٰ کے تحفظ وہاں سے فوری طور پر امریکیوں کے باہر نکلنے پر زور دیا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے شام کے وزیر خارجہ فیصل مقداد سے ہونے والی ملاقات کے دوران کہا کہ ضروری ہے کہ شام کی مسلح افواج ملک کی تمام سرحدوں کا کنٹرول حاصل کریں اور شام کی ارضی سالمیت کا بھی احترام کیا جانا چاہئے۔ اس مسئلے سے لاپرواہی مختلف خطرات پیدا کرنے کا باعث بن سکتی ہے۔ 

انہوں نے کہا مجھے اطمینان ہے کہ مستقبل شامی عوام کے حق میں ہوگا اور شامی عوام کا صبر اور پائیداری،اس ملک اور خطے کے روشن مستقبل کی وجہ بنے گی۔ 

ایران کے صدر نے مزید کہا جیسے کہ رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا ہے کہ امریکہ کو شام سےنکلنا ہوگا۔ فرات کے مشرق سمیت پورے خطے سے امریکی انخلا ہی مغربی ایشیا کے مسئلے کا بنیادی  راہ حل ہے۔  

اس ملاقات میں شام کے وزیر خارجہ فیصل مقداد نے بھی ایران کے صدر کو اپنے ملک کے صدر بشار اسد کا سلام پہنچایا اور شام کی موجودہ سیاسی اور سیکیورٹی صورتحال پر روشنی ڈالتے ہوئے شام کے مسائل اور مشکلات پر قابو پانے کے لئے اپنی حکومت کی مختلف پالیسیوں کا ذکر کیا۔ 

شام کے وزیر خارجہ نے آستانہ عمل کا سربراہی اجلاس منعقد کرنے پر ایران کا شکریہ ادا کیا اور اجلاس کے نتائج پر مسرت و اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے صدر اور رہبر انقلاب اسلامی کے نظریات تہران اور دمشق کے مابین باہمی اتحاد کو ظاہر کرتے ہیں۔

ٹیگس