Jul ۲۵, ۲۰۲۲ ۰۹:۱۳ Asia/Tehran
  • سپاہ پاسداران کی کامیابی کا راز کیا ہے؟

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر نے کہا ہے کہ ہماری کامیابی کا راز درحقیقت ہمارے ہتھیار نہیں بلکہ اللہ تعالیٰ کی ذات پر ہمارا ایمان اور بھروسہ ہے۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی آئی آر جی سی کے کمانڈر حسین سلامی نے مالک اشتر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جنگ میں ہتھیاروں کی بہت اہمیت ہوتی ہے اس لئے جدید ترین ہتھیار بنانے اور رکھنے کی کوشش ضرور کر رہے ہیں، تاہم ہم ہتھیاروں سے معجزہ دکھانے کی توقع نہیں رکھتے بلکہ ہم صرف اللہ کی ذات پر بھروسہ کرتے ہیں اور یہی ہماری کامیابی  کا راز ہے۔

 آئی آر جی سی کے کمانڈر نے کہا کہ ہمارے لئے اس سے بڑی سعادت اور کیا ہو سکتی ہے کہ جب امریکہ یا اس کے سہولت کاروں کا سپاہ کے جوان نشانہ بنتے ہیں تو وہ  ہماری شہادت سے سمجھتے ہیں کہ انہوں نے گویا دنیا کو فتح کرلیا اور یہ دشمن کی نہیں بلکہ سپاہ کے جوانوں کی عظمت ہے۔

ٹیگس