ایران اب روس کے مسافر طیاروں کی مرمت کرے گا
Jul ۲۷, ۲۰۲۲ ۰۶:۵۴ Asia/Tehran
ایران اور روس کے مابین ایک معاہدہ ہوا ہے جس کے تحت روسی مسافر طیاروں کی ایران میں مرمت کی جائے گی۔
ایران کے سول ایوی ایشن شعبے کے سربراہ محمد محمدی بخش نے منگل کے روز روس کے ٹرانسپورٹ شعبے کے نائب سربراہ سے ملاقات کی جس میں دونوں ملکوں کے بیچ دوطرفہ تعلقات میں اضافے اور ہوائی سفر میں ایک دوسرے سے تعاون کرنے پر زور دیا گیا۔
فریقین کے مابین ایک معاہدہ پر بھی دستخط کئے گئے جس کے تحت دونوں ممالک کے مابین ہر ہفتے انجام پانے والی پروازوں کی تعداد بڑھا کر 35 کر دی جائے گی۔
اسی طرح سے ایک ایم او یو پر بھی دستخط کئے گئے جس کے مطابق ہوائی جہازوں کے ایران میں بننے والے پرزے، آلات روس کو فراہم کئے جائیں گے اور اسی طرح سے روسی ہوائی جہازوں کی مرمت بھی ایرانی مراکز میں ہو سکے گی۔