Jul ۲۹, ۲۰۲۲ ۲۲:۰۳ Asia/Tehran
  • زائرین کے لئے خوشخبری، کربلا پہنچنا ہوا آسان

اسلامی جمہوریہ ایران کے محکمہ ریلوے کے ایگزیکٹو آفیسر سید میعاد علی صالحی نے تہران - کربلا ٹرین سروس شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

سحر نیوز/ ایران: سید صالحی نے وضاحت کی کہ تہران - کربلا ٹرین اس طرح سفر کرے گی کہ تہران سے روانہ ہونے والی ٹرین مسافروں اور زائرین کو سرحدی شہر شلمچہ تک لے جائے گی جہاں سے مسافروں کو سڑک کے ذریعے عراق کے شہر بصرہ لے جایا جائے گا اور وہاں سے یہ ٹرین کربلا لے جائے گی۔

سید میعاد صالحی نے کہا کہ ہم شاملچہ اور بصرہ کے درمیان ریلوے لائن بچھانے کا منصوبہ بھی بنا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ 32 کلومیٹر کا فاصلہ ہے جسے فی الحال مسافر طے کریں گے تاہم اس حصے پر بھی جلد ہی ریلوے لائن بچھائی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ اس سروس کے شروع ہونے کے بعد ایرانی زائرین عراق اور عراقی زائرین آسانی سے ایران رفت آمد کر سکیں گے جبکہ مال بردار ٹرینیں بھی اس راستے سے گزریں گی۔

سید میعاد صالحی نے کہا کہ شلمچہ سے بصرہ تک ریلوے لائن بچھانے کے لیے بارودی سرنگوں کو ہٹانا، زمین کا حصول اور دریائے اروند پر پل کی تعمیر سمیت کئی کام کئے جانے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر مسئلے کا الگ الگ جائزہ لیا گیا ہے اور موجودہ رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

ٹیگس