ایران نے دفاعی شعبے میں اپنا لوہا منوا لیا: جنرل حاجی زاده
جنرل امیر علی حاجی زادہ نے کہا کہ ہم چار دہائیوں کے بعد دفاعی شعبے میں پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط ہو چکے ہیں اور اب نوبت یہ ہے کہ ایران کے دشمن بھی اسکی غیر معمولی دفاعی توانائیوں کا اعتراف کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی فضائیہ کے کمانڈر جنرل امیر علی حاجی زادہ نے خلائی میدان میں قابل قدر اور نمایاں کامیابیوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران فضائی شعبے میں تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔
جنرل امیر علی حاجی زادہ نے کہا کہ ہم چار دہائیوں کے بعد دفاعی شعبے میں پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط ہو چکے ہیں۔
جنرل حاجی زادہ نے کہا کہ اللہ کے فضل و کرم سے آج دن رات کی کوششوں کی بدولت مختلف شعبوں بشمول میزائل، ڈرونز اور دیگر شعبوں میں ہمارے پاس بہت صلاحیتیں اور لازمی دفاعی امکانات و وسائل موجود ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آج دشمن بھی ہماری دفاعی طاقت کو تسلیم کرتے ہیں اور دنیا کی بڑی طاقتیں ٹیکنالوجی کے لحاظ سے ایران کی فوجی صنعتوں کی طاقت کو سراہتی ہیں۔