Aug ۲۶, ۲۰۲۲ ۰۹:۵۶ Asia/Tehran
  • معاہدہ ضرور چاہتے ہیں، مگر ایرانی عوام کے حقوق سے دستبرداری کی قیمت پر نہیں

ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللہیان نے کہا ہے کہ ہم امریکہ کے جواب کا جائزہ لے رہے ہیں، ایک قوی اور پائدار معاہدے کے حصول میں سنجیدہ ضرور ہیں مگر کسی قیمت پر ایرانی عوام کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گے۔

فارس نیوز کے مطابق وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللہیان نے جمعرات کی شام اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل ایٹونیو گوتیرس سے ٹیلی فون گفتگو کی۔

اس گفتگو کے بعد انہوں نے اپنے اسٹاگرام پیج پر لکھا: اس گفتگو میں مختلف عالمی مسائل کے سلسلے میں مشترکہ کوششوں اور ساتھ ہی جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کے معاہدے کے سلسلے میں ہونے والی کانفرنس اور پابندیوں کے خاتمے کے مقصد سے ہو رہے مذاکرات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔

عبداللہیان نے لکھا ہے کہ گفتگو میں یو این جنرل سیکریٹری نے این پی ٹی کانفرنس میں ایک اجماع کے حصول پر زور دیا جس کے جواب میں ہم نے ان سے واضح طور پر کہا کہ این پی ٹی کانفرنس کے موجودہ سربراہ نے مغربی ایشیا کے سلسلے میں سنہ انیس و پچانوے، دوہزار اور دوہزار دس میں پاس ہونے والی اُن قراردادوں کو جو اسرائیل کو این پی ٹی کا رکن بننے کا پابند بناتی ہیں، پوری طرح نظر انداز کر دیا ہے اور یہ موضوع کسی قیمت پر ہمارے لئے قابول قبول نہیں ہے۔

وزیر خارجہ ایران کا کہنا تھا کہ اس گفتگو میں طے ہوا ہے کہ اینٹونیو گوتیرس اس موضوع کو اپنے ایجنڈے میں شامل کرکے اُس کا جائزہ لیں گے۔

ٹیگس