Aug ۲۶, ۲۰۲۲ ۱۹:۵۲ Asia/Tehran
  • شام میں امریکی موجودگی غیر قانونی اور اسکے دعوے بے بنیاد ہیں: ایران

اسلامی جمہوریہ ایران نے شام میں امریکی فوج کی موجودگی کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے اس کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

اپنے ایک تازہ ٹوئٹ میں ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی کا کہنا ہے، امریکی دعوے کے برخلاف، شام میں امریکی فوج کی موجودگی، اس ملک کی آزادی اور ارضی سالمیت کا دفاع کرنے والے پر اس کی جارحیت، غیر قانونی اور قابل مذمت ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ بات مضحکہ خیز ہے کہ امریکہ شام کی انسداد دہشت گردی فورس اور عوامی رضا کار فورس کے خلاف اپنے حالیہ حملے کو، غیر قانونی طور پر شام میں موجود اپنے فوجیوں پر حملوں اور خطرات کا براہ راست جواب قرار دے رہا ہے۔
واضح رہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے سینیٹ کے نام ایک خط میں مشرقی شام میں امریکی فوج کی حالیہ جارحیت کی اطلاع دیتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ میرے حکم سے بقول ان کے، شام میں ایران کے حمایت یافتہ گروہوں کے زیر استعمال تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ 
انہوں نے دعوی کیا کہ ان تنصیبات سے شام میں امریکی فوجی اڈوں پر ڈرون اور راکٹ حملے کیے جاتے رہے ہیں۔ 

ٹیگس