Aug ۲۹, ۲۰۲۲ ۱۹:۵۰ Asia/Tehran
  • کسی بھی اقدام سے پہلے اسرائیل کا وجود خاک میں ملادیں گے: صدر ایران

صدر سید ابراہیم رئیسی نے کہا کہ ایران خطے کی سلامتی میں اپنا بھرپور کردار ادا کر رہا ہے۔

آج تہران میں ایک پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر ایران سید ابراہیم رئیسی کا کہنا تھا کہ ایران خطے کی سلامتی میں مؤثر اور بھرپور کردار ادا کرنے کے ساتھ اقتصادی اور تجارتی میدان میں بھی اپنا کردار بڑھانے کا خواہشمند ہے۔
ایران چین پچیس سالہ معاہدے کا حوالہ دیتے ہوئے صدر ابراہیم رئیسی نے واضح کیا کہ دونوں ملکوں کے تعلقات عالمی سیاست سے متاثر ہوئے بغیر فروغ پا رہے ہیں۔
صدر ایران نے کہا کہ دنیا کے تمام ملکوں کے ساتھ تعلقات میں توازن پیدا کرنا اور ہمسایہ ملکوں کے ساتھ تعاون کا فروغ ہماری خارجہ پالیسی کی ترجیحات میں سر فہرست ہے۔
سید ابراہیم رئیسی نے ایک بار پھر ایران کے اس موقف کا اعادہ کیا کہ ہماری دفاعی حکمت عملی میں ایٹمی ہتھیاروں کی کوئی گنجائش نہیں تاہم ایٹمی ٹیکنالوجی کا پرامن استعمال ایرانی عوام کا حق ہے اور اس سے ایک قدم بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
صدر ایران نے اسرائیل کی دھمکیوں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ صیہونی حکام ذہن نشین کرلیں کہ ایران کے خلاف کسی اقدام سے پہلے، اسرائیل نام کی کوئی چیز باقی بھی بچے گی یا نہیں؟ صدر ایران نے صیہونی حکام کو مشورہ دیا کہ فیصلے اور کارروائی کے درمیانی فاصلے کو مد نظر رکھیں۔ سید ابراہیم رئیسی نے کہا کہ اگر ایران کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کر بھی لوگے تو شائد تمہیں ایسا کرنے کا موقع ہی نہ ملے، فیصلے اور کارروائی کے درمیان پائے جانے فاصلے سے نشاندھی ہوتی ہے کہ اس حکومتِ اسرائیل میں کوئی چیز باقی بچے گی بھی یا نہیں۔ 

ٹیگس