Sep ۰۸, ۲۰۲۲ ۰۹:۱۶ Asia/Tehran
  • ایران کا مشرقی بارڈر صحن حرم امام حسین ؑکا منظر پیش کرنے لگا

ایران کے مشرقی بارڈر پر زوارحضرت ابی عبداللہ الحسین علیہ السلام کا پرتپاک استقبال کیا جا رہا ہے اور سیستان بلوچستان کے عوام اور دیگر رضاکار اپنے پورے وجود کے ساتھ زائرین کی خدمت میں مصروف ہیں۔

ایران کے مشرقی بارڈر پر زوار حضرت امام حسین علیہ السلام کا پرتپاک استقبال کیا جا رہا ہے اور سیستان بلوچستان اپنے پورے وجود کے ساتھ زائرین کی خدمت میں لگے ہیں۔

ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق سیستان و بلوچستان  ان دنوں اسلامی وحدت کا مرکز بن چکا ہے، بارڈر سے لے کر شہروں اور قصبوں تک زائرین حسینی کی خدمت کا ماحول محسوس کیا جا سکتا ہے، ڈاکٹر، انجینئر، مزدور، ڈرائیور یہاں سب ایک رنگ میں رنگے ہیں اور وہ عشق حسینی ہے جس نے زبان، قوم، نسل، ملک کی تفریق ختم کر دی ہے اور سب حسینی بن کر منزلِ حسین (ع) کی جانب رواں دواں ہیں۔

پاکستان سے آنے والے زائرین دشوار گزار راستوں سے پیدل اور سوار ہوکر جب ایرانی بارڈر پر پہنچتے ہیں تو سیستان و بلوچستان کے عوام کی محبت، خلوص اورمہمان نوازی دیکھ کر ایک نئی انرجی حاصل کرنے کے بعد عراق کی سرحد اور پھر کربلا کی جانب اپنے سفر کو آگے بڑھاتے ہیں۔

واضح رہے کہ ایرانی عوام اور بعض اداروں منجملہ حرم امام رضا علیہ السلام کی جانب سے زائرین اربعین کی خدمتگزاری کے مقصد سے ملک کے مختلف بالخصوص سرحدی علاقوں میں موکب لگا دئے گئے ہیں جو انہیں رہائش کے ساتھ ساتھ غذا و دوا کی سہولیات بھی فراہم کر رہے ہیں۔

ٹیگس