Sep ۰۹, ۲۰۲۲ ۱۰:۲۷ Asia/Tehran
  • زیارت اربعین کے لئے اہلسنت کاروان ایران سے کربلا کی جانب روانہ

ایران کے مختلف علاقوں سے اہل سنت والجماعت کا کارواں محبین آل رسول عنوان کے تحت زیارت اربعین کی غرض سے عراق کے لئے روانہ ہو گیا ہے۔

20 صفر کو سید الشہدا مظلوم کربلا حضرت امام حسین علیہ السلام اور آپ کے اصحاب باوفا کی شہادت کا چہلم ہے اور اس مناسبت سے عراق اور دنیا بھر سے دسیوں لاکھ زائرین کربلا کی زیارت کے لئے جاتے ہیں۔

زائرین کا دائرہ صرف مسلمانوں، شیعہ یا اہل سنت سے مخصوص نہیں بلکہ دیگر ادیان کے ماننے والے بھی بڑی تعداد میں اربعین حسینی کے موقع پر نجف تا کربلا انجام پانے والے میلین مارچ میں شرکت کرنے کے بعد روضۂ امام حسین علیہ السلام پر حاضری دیتے ہیں۔

گزشتہ روز ایران کے مختلف علاقوں سے اہل سنت علما اور دانشوروں کے کئی گروہ محبین آل رسول عنوان کے تحت کربلا کی جانب روانہ ہو گئے۔ اس کاروان میں سیستان و بلوچستان، خراسان رضوی، خراسان شمالی، گلستان اور کردستان کے لوگ شامل ہیں۔نجف اشرف،کربلائے معلیٰ اور کاظمین کی زیارات کے علاوہ سلیمانیہ کے اہل سنت علما سے ملاقات، نماز جمعہ میں شرکت اور مسجد کوفہ کی زیارت بھی اس کاروان کے ایجنڈے میں شامل ہے۔

دوسری جانب عراق میں اہل سنت کے اکثریتی علاقہ کردستان بھی ایران سے کربلا کی جانب جانے والے زائرین کا خیرمقدم کر رہا ہے۔ اربیل کے گورنر نے العالم چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایران کی جانب سے آنے والے زائرین کی خدمتگزاری اور انکے استقبال کو آمادہ ہیں اور راستوں پر غذا، دوا، رہائش سمیت تمام لازمی وسائل زائرین کے لئے فراہم کر دئے گئے ہیں۔

اربیل ۔ موکب اربعین
اربیل ۔ موکب اربعین
اربیل ۔ موکب اربعین
اربیل ۔ موکب اربعین

 

 

ٹیگس