Sep ۱۱, ۲۰۲۲ ۱۹:۱۴ Asia/Tehran
  • عراق جانے کے لئے پاکستانی زائرین کی ایران آمد کا سلسلہ جاری (ویڈیو)

اربعین حسینی میں شرکت کے لئے ایران میں داخل ہونے والے پاکستانی زائرین کی تعداد بیس ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔

جنوب مشرقی ایران کے صوبے سسیتان و بلوچستان کی اربعین کمیٹی کے سربراہ جواد قنبری نے ہمارے نمائندے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب تک میرجاوہ اور ریمدان کے راستے، بیس ہزار ایک سو سے زائد پاکستانی زائرین ایران میں داخل ہو چکے ہیں۔ 

ریمدان چابہار بارڈر پر پاکستانی زائرین (ویڈیو: مہر نیوز)
میرجاوہ بارڈر پر پاکستانی زائرین (ویڈیو: ارنا نیوز)

انہوں نے بتایا کہ گیارہ ہزار دو سو ستانوے پاکستانی زائرین ریمدان کے راستے جبکہ باقی آٹھ ہزار آٹھ سو پچپن زائرین میرجاوہ کی سرحد سے ایران پہنچے ہیں۔ 
صوبائی اربعین کمیٹی کے سربراہ نے بتایا کہ سرکاری اور نجی اداروں کے تعاون نے ریمدان اور میرجاوہ کی سرحد پر زائرین کو لازمی سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں۔ 
انہوں نے کہا کہ عراق کی سرحد پر غیر معمولی ازدحام کی وجہ سے پاکستانی زائرین کو پہلے مشہد اور قم روانہ کیا جا رہا ہے جہاں سے منصوبہ بندی کے بعد انہیں کربلائے معلیٰ کے لیے روانہ کیا جائے گا۔ 

ٹیگس