Sep ۱۴, ۲۰۲۲ ۱۷:۱۹ Asia/Tehran
  • ثقافتی تعاون کے فروغ کے لئے ایران اور شام پرعزم

ایران اور شام کے وزرائے ثقافت نے دونوں ملکوں کے درمیان مختلف ثقافتی شعبوں میں تعاون کے فروغ پر زور دیا ہے۔

ایران کے وزیر ثقافت محمد مہدی اسماعیلی اور شام کی وزیر ثقافت لبانہ مشوح کے درمیان تہران میں ہونے والی ملاقات میں مختلف شعبوں میں دونوں ملکوں کے درمیان فنکارانہ صلاحیتوں میں اضافے اور ثقافتی تعاون کی توسیع کی ضرورت پر زور دیا۔

اس ملاقات کے موقع پر ایران کے وزیر ثقافت نے نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ثقافتی شعبوں میں دونوں ملکوں کی استعداد قابل ذکر اہمیت کی حامل ہے اور ایران اور شام اپنی ان صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ثقافتی تعاون کو زیادہ سے زیادہ فروع دے سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ شام کی وزیر ثقافت لبانہ مشوح، ایک ثقافتی وفد کے ہمراہ گذشتہ جمعے کی رات ایران کے دورے پر تہران پہنچے ہیں جہاں ایران کی تنظیم ثقافت و اسلامی روابط کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین محمد مہدی ایمانی پور نے ان کا استقبال کیا۔

ٹیگس