Sep ۱۷, ۲۰۲۲ ۰۸:۴۹ Asia/Tehran
  • ایران ہندوستان  دو طرفہ تعلقات کے فروغ پر آمادہ

شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے دوران ایرانی صدر نے ہندوستانی وزیراعظم سے ملاقات کے دوران کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو بہتر بنانے اورباہمی تعاون کوبڑھانے کےلئے موجودہ صلاحیت سے استفادہ کرنا ایک اچھی بنیاد فراہم کرسکتا ہے۔

ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے دوران ایران کے صدر نے ہندوستانی وزیراعظم سے ملاقات کے دوران کہا کہ  دونوں ممالک کے درمیان  تعلقات کو بہتر بنانے اورباہمی تعاون کوبڑھانے کےلئے موجودہ صلاحیت سے استفادہ کرنا ایک اچھی بنیاد فراہم کرسکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ہندوستانی وزیراعطم نریندرمودی نے ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی سے ملاقات کے دوران باہمی تعلقات، علاقائی معاملات اور افغانستان کے موضوع  پر تبادلہ خیا ل کیا اور چاہ بہار بندرگاہ میں ہونے والے کام کی پیشرفت کا جائزہ لیا۔

ایرانی صدر نے ہندوستان وزیراعظم  سے ملاقات کے دوران باہمی تعلقات کی سطح کو بہتر بنانے اورباہمی تعاون کو بڑھانے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ تیل اورگیس، انڈسٹری، نقل و حمل، خاص طور پر  چاہ بہارمرکزی ایشیاء ٹرانزٹ روٹ اور علاقائی اور بین الاقوامی معاملات پر مشترکہ موقف جیسے معاملات ایک اچھا میدان ثابت ہوسکتے ہیں۔

سید ابراہیم رئیسی نے سائنس اورانڈسٹری کے میدان میں ایران کی ترقی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ظالمانہ پابندیاں ایرانی قوم کی ترقی کا راستہ  نہیں روک سکتیں۔

نریندر مودی نے کہا کہ ان کا ملک کسی  ایک ملک کی طرف سے دوسرے ملک پر یکطرفہ پابندیاں لگانے کی مخالفت کرتا ہے انہوں نے چاہ بہاربندرگاہ  کے اہم کردار اور علاقے میں اشیاء کی ترسیل  کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس بندرگاہ پر ترقیاتی کام علاقائی ممالک  کی اقتصادی ترقی میں معاون ثابت ہوگا۔

ہندوستانی وزیراعظم نے افغانستان کے معاملے پر دونوں ممالک کے مشترکہ موقف اورتہران دہلی علاقائی اور بین الاقوامی تعاون کے جاری رکھنے کی طرف بھی اشارہ کیا۔

ٹیگس