وزیر اعظم مودی کی شبیہ چمکانے کے لیے چین کو زمین سونپی گئی: کانگریس
Sep ۱۴, ۲۰۲۲ ۲۱:۴۱ Asia/Tehran
ہندوستان کی کانگریس پارٹی نے حکومت پر الزام لگایا ہے کہ اس نے وزیراعظم مودی کی شبیہ سنوارنے کے لئے چین کے ساتھ زمین کا سودا کیا ہے۔
کانگریس پارٹی کی ترجمان نے کہا ہے کہ حکومت نے وزیر اعظم نریندر مودی کی شبیہ چمکانے کے لیے چین کو اپنی زمین سونپ کر ایک معاہدہ کیا ہے اور جن علاقوں میں پہلے ہندوستان کے فوجی گشت کرتے تھے انہیں اس معاہدے کے بعد بفر زون اعلان کیا گیا ہے۔
کانگریس کی ترجمان سپریہ سرینیت نے بدھ کو یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ نریندر مودی کو ازبکستان کے دو روزہ دورے پر جانا ہے اور وہاں چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات ہو سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ چین کے ساتھ معاہدے کے حوالے سے بہت سی باتیں کی جا رہی ہیں لیکن سچ یہ ہے کہ حکومت اس معاہدے کے تحت اپنے پٹرولنگ پوائنٹس ترک کر رہی ہے۔