Sep ۱۷, ۲۰۲۲ ۱۸:۰۸ Asia/Tehran
  •  ستائیس ہزار پاکستانی زائرین ایران کے راستے کربلا روانہ

ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان کی اربعین کمیٹی کے ترجمان نے بتایا ہے کہ اب تک ستائیس ہزار سے زیادہ پاکستانی زائرین زمینی سرحد سے ایران میں داخل ہوچکے ہیں۔

صوبہ سیستان و بلوچستان کی اربعین کمیٹی کے ترجمان جواد قنبری نے بتایا ہے کہ ہفتے کے روز تک ستائیس ہزار چار سو چوہتر پاکستانی زائرین میرجاوہ اور ریمدان سرحدی گزرگاہوں سے ہوتے ہوئے کربلائے معلی کی جانب روانہ ہوئے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ زمینی راستے سے کربلا جانے والے ان زائرین کے لئے تمام وسائل فراہم کردیئے گئے ہیں اور راستے کے ہر شہر میں ان کے آرام و آسایش کا انتظام بھی موجود ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ انتظامات زائین کی واپسی تک برقرار رہیں گے۔

واضح رہے کہ صوبہ سیستان و بلوچستان کے مختلف شہروں سے لیکر شلمچہ بارڈر تک متعدد موکبوں کا اہتمام کیا جا چکا ہے۔ 

ٹیگس