Sep ۲۰, ۲۰۲۲ ۰۸:۱۷ Asia/Tehran
  • اقوام متحدہ طاقتور ممالک کا ادارہ بننے کے بجائے اقوام عالم کا ادارہ بنے: صدر ایران

اقوام متحدہ کو طاقتور حکومتوں کے ایک ادارے کے بجائے اقوام عالم کا ایک ادارہ بن کر کام کرنے کی ضرورت ہے، یہ بات صدر ایران سید ابراہیم رئیسی نے نیویارک پہنچنے پر کہی۔

ارنا نیوز کے مطابق صدر ایران رئیسی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں شرکت کے لئے مقامی وقت کے مطابق پیر کے روز ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ نیویارک پہنچ گئے جہاں انہوں نے نامہ نگاروں سے گفتگو میں نیویارک سفر کے دوران اپنے پروگرام کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

سید ابراہیم رئیسی نے کہا کہ اس سفر کے دوران ملنے والے موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اجلاس کے شرکاء کے لئے اسلامی جمہوریہ ایران کے موقف اور نظریات کی وضاحت کی جائے گی۔ صدر ایران نے بڑی طاقتوں کی طرف سے پابندیوں کے ہتھکنڈے کو عالمی صلح و آشتی کے خلاف قرار دیا اور کہا کہ اس قسم کے مسائل پر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بحث و مباحثہ کرنے کی ضرورت ہے۔

ساتھ ہی انہوں نے دہشتگردی کے مسئلے کو بھی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بحت کے موضوعات میں شمار کیا۔

واضح رہے کہ اس سفر میں وزیر خارجہ ایران حسین امیرعبد اللہیان، سینیئر ایٹمی مذاکرات کار علی باقری، صدارتی دفتر کے سربراہ غلام حسین اسماعیلی، سیاسی امور میں صدر کے معاون محمد جمشیدی اور پارلیمنٹ میں قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ وحید جلال زادہ صدر ابراہیم رئیسی کی ہمراہی کر رہے ہیں۔

 

ٹیگس