آستانہ امن عمل کے ضامن ملکوں کا اجلاس
آستانہ پیس پروسس کے ضامن ملکوں کے وزرائے خارجہ کا اجلاس نیویارک میں منعقد ہوا جس میں شام میں دہشت گردی کے خلاف جنگ کی تازہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔
اقوام متحدہ میں ترکیہ کے نمائندہ دفتر میں ہونے والے اس اجلاس میں، ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان، روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاؤروف اور ترکیہ کے وزیر خارجہ مولود چاؤش اوغلو نے شرکت کی۔
ایران، ترکیہ اور روس ، بحران شام کے حل کے لیے جاری آستانہ پیس پروسس کے ضامن ممالک شمار ہوتے ہیں۔
اسلامی جمہوریہ ایران نے ترکیہ اور روس کے تعاون سے سن دوہزار سترہ میں آستانہ پیس پروسس کا آغاز کیا تھا۔
شام کا بحران سن دوہزار گیارہ میں ، امریکہ، سعودی عرب اور ان کے اتحادی ملکوں کے حمایت یافتہ دہشت گرد گروہوں کی سرگرمیوں کے نتیجے میں شروع ہوا تھا۔ ا س بحران کا مقصدعلاقائی توازن کو غاصب صیہونی حکومت کے حق میں تبدیل کرنا تھا۔