ایران میں نئے تعلیمی سال کا آغاز
Sep ۲۴, ۲۰۲۲ ۱۱:۳۵ Asia/Tehran
ایران میں آج صبح اسکول کی گھنٹی بجنے کے ساتھ ہی نئے تحصیلی سال کا آغاز ہو گیا۔
ایران پریس کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران میں نئے تعلیمی سال کا آغاز صدر مملکت سید ابراہیم رئیسی کی جانب سے گھنٹی بجانے کے عمل سے ہوا جس کے بعد صدر نے طلبہ و طالبات اور اساتذہ کو خطاب بھی کیا۔
گزشتہ دو سال کورونا وائرس کے سبب تعلیمی نظام میں پیدا ہونے والی تبدیلیوں کے پیش نظر کلاسز آئن لائن ہو رہے تھے تاہم اس سال تمام طالبعلم اسکول جائیں گے اور کلاس روم میں بیٹھ کر تعلیم حاصل کریں گے۔
ایران بھر کے ایک لاکھ 10 ہزار اسکولوں میں اس سال ایک کروڑ 60 لاکھ طلاب تعلیم حاصل کریں گے۔