Sep ۲۸, ۲۰۲۲ ۱۶:۰۵ Asia/Tehran
  • ایران کے خلاف پابندیوں کو غیر موثر بنانے کی کوشش

ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف غیر قانونی اور ظالمانہ پابندیاں ختم اور اور ان پابندیوں کو غیر موثر بنانے کے لئے تہران کی کوششیں جاری ہیں۔

ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے اپنے سوشل میڈیا پیج پر لکھا ہے کہ ایران ایک اچھے اور مستحکم سمجھوتے کا خواہاں ہے۔ اپنے دورہ نیویارک میں مختلف اجلاسوں اور نشستوں میں شرکت کی اور بیالیس ملکوں کے اعلی حکام اور وزرائے خارجہ نیز اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے ملاقات و گفتگو کی۔

حسین امیر عبداللہیان نے مختلف ملکوں کے حکام سے ایران کے خلاف امریکہ کی غیر قانونی اور ظالمانہ پابندیوں کو ختم کرانے سے متعلق مذاکرات کے عمل کے بارے میں ایران کے منطقی موقف سے باخبر کیا اور اس تعلق سے ایران کے موقف پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔

ایران کے وزیر خارجہ نے ان ملاقاتوں میں اسی طرح دہشت گردی کے خلاف مہم اور علاقے میں ایران کی پوزیشن اور قیام امن میں ایران کے کردار پر زور دیا۔

واضح رہے کہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان اپنا دورہ نیو یارک مکمل کر کے منگل کو واپس تہران کے لئے روانہ ہوگئے۔

ٹیگس