ایران نے کینیڈا کو یاد دلایا، اجتماعی قبریں بھول گئے کیا؟
اسلامی جمہوریہ ایران کا کہنا ہے کہ دنیا کینیڈا کی اجتماعی قبروں کو فراموش نہیں کر سکی ہے۔
سحر نیوز/ ایران: ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ دنیا ابھی تک 1 لاکھ پچاس سے زیادہ مقامی بچوں کی ان کے خاندانوں سے جبری علیحدگی اور کینیڈا کے اسکولوں میں ان سیکڑوں بچوں کی اجتماعی قبروں کی دریافت کے اسکینڈل کو نہیں بھولی ہے۔
فارس نیوز ایجنسی کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے اپنے انسٹاگرام پیج پر ایران کے داخلی امور میں کینیڈا کی مداخلت کے بعد لکھا کہ جب انسانی حقوق ایک کھلونا اور دوسروں پر سیاسی دباؤ ڈالنے کا ایک آلہ ہو تو یہ ممکن ہے، تسلط پسند طاقتیں اور استعماری میڈیا، انسانی حقوق کی منظم خلاف ورزی کے ملزمان کو انسانی حقوق کے دعویداروں کی جگہ کھڑا کرنے میں مدد کر رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ دنیا ابھی تک ڈیڑھ لاکھ سے زیادہ مقامی بچوں کی ان کے خاندانوں سے جبری علیحدگی اور کینیڈا کے رہائشی اسکولوں کے صحن میں ان سیکڑوں بچوں کی اجتماعی قبروں کی دریافت کے اسکینڈل کو ابھی تک نہیں بھولی ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ دوسرے ممالک کے بارے میں باتیں کرنے اور دوسروں کے خلاف مبینہ مسائل کے پیچھے چھپنے سے یہ حقیقت تبدیل نہیں ہوتی کہ امریکی حکومت کے قریبی اتحادیوں میں سے ایک کے انسانی حقوق کے شوکیس کے پیچھے بچوں کی ہلاکت اور انسانیت کی توہین اور بے عزتی ظاہر ہوتی ہے۔
واضح رہے کہ کینیڈا کی وزیر خارجہ نے مہسا امینی کی موت پر فسادیوں کی حمایت کرتے ہوئے ایران کے خلاف پابندیاں عائد کر دی ہیں۔