Sep ۱۰, ۲۰۲۲ ۱۶:۰۷ Asia/Tehran
  • صیہونی فوج کا ایک ٹاور نذر آتش، متعدد صیہونی فوجی زخمی، ہلاکتوں کا خدشہ (ویڈیو)

فلسطینی نوجوانوں نے الخلیل میں غاصب صیہونی حکومت کا ایک فوجی ٹاور نذر آتش کر دیا۔

ذرائع کے مطابق فلسطینی نوجوانوں نے ہفتے کو غرب اردن کے جنوب میں واقع الخلیل میں غاصب صیہونی فوج کا ایک ٹاور نذر آتش کر دیا۔
فلسطینی نوجوانوں نے غاصب صیہونی حکومت کی جارحیت کے جواب میں صیہونی فوج کے ایک ٹاور کو آگ لگا دی جس کے نتیجے میں کم از کم سات صیہونی فوجی زخمی ہو گئے۔
خبروں میں بتایا گیا ہے کہ ابھی ممکنہ نقصان کے بارے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے اور مزید نقصانات ہونے کا اندازہ لگایا جا رہا ہے۔
بعض فلسطینی ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ صیہونی فوجی دم گھٹنے سے ہلاک بھی ہوگئے ہوں گے۔
غاصب صیہونی حکومت کی دہشتگردی و جارحیت کے جواب میں فلسطین کے الگ الگ حصوں اور خاص طور سے غرب اردن کے مختلف علاقوں میں فلسطینی نوجوانوں کے جوابی اقدامات میں تیزی آ گئی ہے اور وہ ہر صیہونی جارحیت کا منھ توڑ جواب دے رہے ہیں۔ فلسطینی استقامتی گروہوں نے اعلان کیا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت کی جارحیت کے مقابلے میں استقامت ہی بہترین ذریعہ ہے۔ اپنی حال ہی میں مقبوضہ فلسطین کے جنین کیمپ سے ایک ویڈیو منظر عام پر آئی تھی جس میں فلسطینی نوجوانوں کو ایک صیہونی فوج کی جیب کو ریموٹ کنٹرولڈ بارودی سرنگ سے نشانہ بناتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

فلسطینی نوجوانوں کے حالیہ اقدامات صیہونی فوجیوں کی جارحیت کے جواب میں ہی انجام پا رہے ہیں۔ مقبوضہ علاقوں میں فلسطینی شہریوں کے خلاف صیہونی فوجیوں کے دشمنانہ اقدامات کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور غاصب صیہونی حکومت کے فوجی آئے دن فلسطینیوں کو جارحیت کا نشانہ بناتے رہتے ہیں جس میں روزانہ فلسطینیوں کی ایک تعداد شہید و زخمی ہو جاتی ہے یا پھر ان فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا جاتا ہے۔  

ٹیگس