بیروت ایئرپورٹ پر موساد کے ایجنٹ کی گرفتاری
لبنان کی اندرونی سلامتی کے سیکورٹی اہلکاروں نے بیروت کے ایئرپورٹ پر غاصب صیہونی حکومت کی جاسوس تنظیم موساد کے ایک آلہ کار کو گرفتار کر لیا۔
صیہونی انٹیلی جینس اداروں نے حالیہ برسوں کے دوران خاص طور سے علاقے کے مختلف ملکوں منجملہ لبنان میں اپنا رسوخ بڑھانے کے لئے بے تحاشا سرمایہ کاری اور اس سلسلے میں لبنان کی سیاسی و اقتصادی صورت حال سے غلط فائدہ اٹھانے کی بھرپور کوشش کی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بیروت ایئرپورٹ سے گرفتار کیا جانے والا صیہونی جاسوس، لبنان کے سراغ رساں اداروں کی رپورٹ کے بعد زیر نظر تھا جو مسلسل سوئیڈن کے ٹیلیفون نمبروں کو استعمال کرتے ہوئے صیہونی جاسوس تنظیموں کے ساتھ رابطے میں تھا۔ جس کے بعد لبنانی انٹیلیجینس اہلکاروں نے اپنے ملک کی عدلیہ کو باخبر کیا اور پھر لبنان ترک کرنے سے قبل ہی بیروت ایئرپورٹ پر اس صیہونی جاسوس کو گرفتار کرلیا گیا۔