Oct ۱۳, ۲۰۲۲ ۱۱:۵۶ Asia/Tehran
  • چین میں چینی زبان میں دیوان حافظ کی اشاعت
    چین میں چینی زبان میں دیوان حافظ کی اشاعت

تہران میں چینی سفیر نے یوم حافظ کی تقریبات کے دوران چینی زبان میں دیوان حافظ کی اشاعت کی خبردی ہے۔

ذرائع ابلاغ کی رپورٹ  کے مطابق ایران میں چینی سفیر چانگ ہوآ نے تہران میں یومِ حافظ کی تقریبات کے دوران فارسی زبان میں اپنے ایک ٹوئیٹ میں لکھا کہ ایران اور چین شعری ذوق رکھنے والی دو قومیں ہیں اور دیوان حافط چین میں شائع ہوگیا ہے۔

12 اکتوبر کا دن ایران میں یوم حافظ کے عنوان سے منایا جاتا ہے۔ خواجہ شمس الدین محمد بن بہاء الدین حافظ شیرازی آٹھویں صدی کے ایک مشہورایرانی شاعر ہیں۔ وہ حافظ قرآن تھے،اس لئے انہیں حافظ کہا جاتا ہے۔ ان کے دیوان میں 500 غزلیں، رباعیاں، قطعے اور قصیدے شامل ہیں۔

حافظ کے دیوان کے خطی نسخے ایران، ہندوستان، افغانستان، پاکستان اور ترکی کے کتب خانوں میں موجود ہیں۔

حافظ کے دیوان کے تراجم دنیا کی اکثر زبانوں میں موجود ہیں اور گوئٹہ، فریڈرک نیچہ جیسے شاعر اور متفکرحافظ کے کلام سے متاثر نظر آتے ہیں۔ حافظ 65 سال کی عمر میں اس جہاں فانی سے انتقال کر گئے۔

 

ٹیگس