آرمینیا کے وزير اعظم تہران پہنچ گئے،آیت اللہ ابراہیم رئیسی نے باقاعدہ استقبال کیا
آرمینیا کے وزیراعظم نیکول پاشینیان اعلی سطحی وفد کے ہمراه آج صبح تہران پہنچے۔ سعدآباد کے تاریخی محل میں ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے ان کا باقاعدہ استقبال کیا
سحر نیوز/ ایران: آرمینیا کے وزیراعظم نیکول پاشینیان ایک اعلی سطحی وفد کے ہمراہ آج صبح تہران پہنچے ہیں۔ انہیں اس دورہ کی دعوت ایران کے صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے دی تھی۔
استقبال کی سرکاری تقریب میں دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے اور آرمینیا کے صدر کو اعزادی گارڈز نے سلامی پیش کی، اس کے بعد انہوں نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا اوراس کے بعد دونوں ممالک کے وفود کا ایک دوسرے کے ساتھ تعارف کرایا گیا۔
سرکاری استقبالیہ تقریب کے بعد دونوں ممالک کے سربراہان کے درمیان باہمی ملاقات شروع ہو گئی ہے۔
اس دورہ میں دونوں ممالک کے سیاسی اور اقتصادی وفود باہمی دو طرقہ مسائل اور باہمی تعاون کے معاملات پر تبادلہ خیال کریں گے۔
دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون کی یاداشت پر دستخط کے بعد ایرانی صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی اور آرمینیا کے وزیراعظم نیکول پاشینیان مشترکہ پریس کانفرس سے خطاب کریں گے۔
اپنے اس دورے میں آرمینیا کے وزیراعظم ایران کے دوسرے اعلی عہدیداروں سے بھی ملاقات اور مختلف معاملات پر خیالات کا تبادلہ کریں گے۔