Nov ۰۲, ۲۰۲۲ ۱۹:۵۴ Asia/Tehran
  • ترقی کے راستے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے: صدر رئیسی

صدر رئیسی نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی حکومت عوام کی خدمت اور ترقی کے راستے پر پوری طاقت کے ساتھ چلتی رہے گی اور سازشوں اور بلوا پیدا کرنے کی کوششوں سے اسے روکا نہیں جا سکتا۔

ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی نے بدھ کے روز کابینہ اجلاس کے موقع پر اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف وسیع تشہیراتی یلغار کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ نئے دور کی جاہلیت جو کہ جدید وسائل اور ہتھیاروں سے لیس ہے، چاہتی ہے کہ عوام حقیقت سے ناواقف رہیں اور سچائی ان پر واضح نہ ہوسکے۔
صدر رئیسی نے مزید کہا کہ جہالت اور ثقافتی دہشت گردی کا یہ سلسلہ چاہتا ہے کہ حقیقت سامنے نہ آئے یا کم از کم مکمل طور پر سامنے نہ آسکے، اسی لئے اس سازشی ٹولے کی کوشش ہے کہ شیراز میں واقع شاہ چراغ علیہ السلام کے روضے میں دہشت گردانہ حملے میں زخمی ہونے والے اس بچے کا نام تک نہ لیا جائے جس کے سارے گھر والے شہید ہوگئے اور جنرل حاج قاسم سلیمانی کے نام سے بھی خوف کی بنا پر ان کے نام کو سوشل میڈیا سے بھی غائب کرنا چاہتا ہے۔ 
صدر رئیسی نے زور دے کر کہا کہ حکومت کا عوام کی خدمت اور ترقی کی جانب قدم، سازشوں اور بلووں سے رکنے والا نہیں ہے۔ 

ٹیگس