Nov ۰۳, ۲۰۲۲ ۱۰:۳۹ Asia/Tehran
  • امریکی و سعودی اداروں سے وابستہ بلوؤں میں ملوث تین عناصر گرفتار

حالیہ دنوں میں ہونے والے بلوؤں میں ملوث، رپورٹر کے بطور امریکی انسٹی ٹیوٹ توانا ٹیک اور سعودی انٹرنیشنل کے لئے کام کرنے والے تین افراد کے گرفتار کئے جانے کی خبر ہے۔

سحرنیوز/ایران: تسنیم نیوز کے مطابق ایران میں ہونے والے حالیہ بلوؤں میں ملوث تین افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، یہ تین افراد رپورٹر کے بطور امریکی انسٹی ٹیوٹ توانا ٹیک اور سعودی ٹی وی چینل ایران انٹرنیشل کے لئے کام کر رہے تھے۔

ان تین افراد نے توانا ٹیک اور ایران انٹرنیشل سے بہت بڑی رقوم کے بدلے مختلف ایران مخالف کام انجام دئیے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق توانا ٹیک اور ایران انٹرنیشنل نامعلوم افراد کے ذریعے رقوم فراہم کر کے مختلف قسم کی خبریں اور معلومات حاصل کرتے رہے ہیں۔

 اس طریقہ کار میں داخلی طور پر ان اداروں کے لئے کام کرنے والا فرد خبروں کو براہ راست غیرملکی عناصر کو نہیں بھیجتا تاکہ وہ غیروں کو معلومات فراہم کرنے اور انکے ساتھ تعاون کے جرم میں پکڑا نہ جائے بلکہ وہ پہلے سے طے شدہ جگہوں اور ویب سائٹوں پر ڈال دیتا ہے تاکہ غیر ملکی عناصر توانا ٹیک اور ایران انٹرنیشنل ان سے استفادہ کر سکیں۔

یاد رہے کہ ایران کی وزارت انٹیلی جنس اور سپاہ پاسداران کے انٹیلی جنس کے شعبے نے اپنے مشترکہ بیانیہ میں امریکی اداروں جیسے توانا ٹیک کی جانب سے مشترکہ طور پر ترکیبی اور تخریبی جنگ کی تربیت دینے کے بارے میں خبردار کیا تھا۔

ٹیگس