Nov ۰۶, ۲۰۲۲ ۰۹:۴۳ Asia/Tehran
  • ایران کی ترقی و پیشرفت کا سلسلہ جاری، صیاد 4B میزائل کی رونمائی (ویڈیو)

پابندیوں کے باوجود فضائی شعبے میں ایران کی ترقی و پیشرفت کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کے دفاعی ماہرین نے ترقی یافتہ باور تین سو تہتر میزائل ڈیفنس سسٹم کا کامیاب تجربہ کیا ہے جو بیلسٹک میزائلوں کا مقابلہ کرنے کی توانائی رکھتا ہے۔اس موقع پر صیاد بی فور نامی ترقی یافتہ میزائل کی پروڈکشن لائن کا بھی افتتاح عمل میں آیا۔

ترقی یافتہ باور تین سو تہتر میزائل ڈیفنس سسٹم کے ذریعے، طویل فاصلےتک مار کرنے والے صیاد فور بی میزائل کے کامیاب تجربے کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے، ایران کے وزیر دفاع جنرل محمد رضا آشتیانی کا کہنا تھا کہ اس سسٹم کے ذریعے دشمن کے بیلسٹک میزائیلوں کو بھی نشانہ بنایا جاسکے گا۔ طویل فاصلے تک مار کرنے والے صیاد بی فور میزائل کے تجربے کے موقع پر ایران کے وزیردفاع کے علاوہ ایئر ڈیفنس فورس کے کمانڈر جنرل علی رضا صباحی فرد اور دفاعی صنعتوں کے بہت سے ماہرین بھی موجود تھے۔ تجربے کے دوران بارو تین سو تہتر سسٹم کے ریڈاروں نے چار سو پچاس کلومیٹر سے زائد فاصلے پر کھڑے ایک ہدف کا پتہ لگایا، چارسو پانچ کلومیٹر فاصلے تک اسے نظر میں رکھا اور تین سو کلومیٹر سے زائد کے فاصلے سے نشانہ بنا کر نابود کردیا۔ایرانی ماہرین کا تیار کردہ باور تین سو تہتر میزائل ڈیفینس سسٹم بیک وقت چھے اہداف کا پتہ لگانے اور انہیں آن واحد میں تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ایرانی ماہرین نے حال میں مذکورہ میزائیل ڈیفینس سسٹم کو ترقی دی ہے اور اس کی رینیج ساڑھے تین سو سے بڑھا کر ساڑھے چار سو کلومیٹر تک پہنچادی ہے۔ ایران کے وزیردفاع نے اس موقع پر صیاد بی فور میزائل کی پروڈکشن لائن کا بھی افتتاح کیا۔انہوں نے باور تین سو تہتر میزائل ڈیفنس سسٹم کی خصوصیات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کے بہت سے ترقی یافتہ ممالک بھی اس ٹیکنالوجی کے خواہاں ہیں۔انہوں نے بتایا کہ اس میزائل کے مار کرنے کی صلاحیت دو سو سے بڑھا کر تین سو کلومیٹر تک پہنچا دی گئی ہے جبکہ پرواز کی بلندی کو ستائیس سے بڑھا کر بتیس کلومیٹر تک پہنچا دیا گیا ہے۔اس سے پہلے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے خلائی میدان میں ایک اور اہم کامیابی حاصل کرتے ہوئے قائم ہنڈریڈ نام کے سالڈ فیول اسپیس لانچر کے سب آربیٹل تجربے کو کامیابی کے ساتھ مکمل کر لیا .یہ اسپیس لانچر تین مرحلوں میں اسّی کلوگرام کے سیٹلائٹس کو سطح سمندر سے پانچ سو کلومیٹر کی اونچائی تک خلا میں پہنچانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔اس تجربے میں رافع سالڈ فیول انجن کا تجربہ بھی کامیابی کے ساتھ مکمل کیاگیا جس کا گذشتہ سال گراؤنڈ ٹیسٹ بھی کامیاب رہا تھا۔ یہ اسپیس لانچر بہت جلد ایران میں تیارکیے جانے والے ناہید سیٹلائٹ کو خلا میں لے جائے گا۔

واضح رہے کل بروز ہفتہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ایرواسپیس شعبے نے "قائم 100" نام کے سالڈ فیول سیٹلائٹ کیریئر کے سب آربیٹل تجربے کو کامیابی کے ساتھ مکمل کیا  تھا۔ یہ سیٹلائٹ کیریئر تین مرحلوں میں اسّی (80) کلوگرام کے سیٹلائٹس کو سطح سمندر سے پانچ سو کلومیٹر کی اونچائی تک خلا میں روانہ کرسکتا ہے۔ 

 

ٹیگس